4 نومبر 2026 - 09:26
ٹرمپ بدترین انتخابی منظرنامے کے لئے تیار ہو رہا ہے، سی این این

امریکی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نجی حلقوں میں، امریکی وسط مدتی انتخابات کے بارے میں، مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی این این نے منگل کے روز رپورٹ دی کہ ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں اور مشیروں کی موجودگی میں کہا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں 'ممکنہ بدترین صورتحال' کی توقع رکھتا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نجی محفلوں میں امریکی وسط مدتی انتخابات کے بارے میں مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اپنے اتحادیوں اور مشیروں کو بتایا ہے کہ اس کو "ممکنہ بدترین صورتحال" کی توقع ہے۔

ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں ہار جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے قریبی افراد سے اپنی حکومت پر انتخابی شکست کے اثرات، مستقبل میں اس کی کارکردگی کے بارے میں کانگریس کی تحقیقات اور اپنے ممکنہ مواخذے کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی ذرائع ابلاغ نے واشنگٹن کی اندرونی اور بیرونی کارکردگی، ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت اور ایران کے خلاف فوجی جارحیت کے غیر قانونی فیصلے کو  ٹرمپ کی ممکنہ شکست کی وجوہات میں شمار کیا ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق بھی، دونوں ایوانوں میں ریپبلکنز کی شکست کا قوی امکان ہے۔

ٹرمپ کے حامی نیٹ ورک فاکس نیوز نے پیش گوئی کی ہے کہ ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان میں کم از کم 223 اور ریپبلکن 195 نشستیں حاصل کریں گے، جبکہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے لئے 48 اور ریپبلکنز کے لئے 45 نشستیں متوقع ہیں۔

کانگریس میں شکست ٹرمپ حکومت کے لئے بڑی مشکلات کا باعث بن سکتی ہے؛ اس صورت میں ٹرمپ کو ایک طرف اپنی پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں دشواری کا سامنا ہوگا اور دوسری طرف کانگریس کی جانب سے کابینہ کے ارکان اور حکومتی عہدیداروں کے خلاف متعدد تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ "لگتا ہے انتخابات کے بعد وہ "ویٹو صدر" بنے گا اور اس کو کانگریس کی قراردادوں کے خلاف ویٹو کا اختیار استعمال کرتے رہنا پڑے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha